سیمنٹ کی پیداوار میں 5.52 فیصد اضافہ -
The news is by your side.

Advertisement

سیمنٹ کی پیداوار میں 5.52 فیصد اضافہ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5.52 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم برآمدات میں 5.55 فیصد کمی واقع ہوئی۔

رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں سیمنٹ برآمدات مسلسل کمی کا شکار جو 5.292 ملین ٹن سے کم ہوکر 4.988 ملین ٹن ہوگئیں۔ فروری میں مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت میں 6.96 فیصد اضافہ ہوا جبکہ برآمدات میں 21.08 فیصد کمی واقع ہوئی۔

برآمدات میں کمی کے بارے میں آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ترجمان نے کہا کہ ٹیکس کی چوری کے ذریعے ملک میں ایرانی سیمنٹ درآمد سیمقامی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

پاکستانی درآمدکنندگان ڈیوٹی چوری کے ساتھ ایرانی سمینٹ درآمد کررہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے عائد نان ٹیرف بندشوں سے سیمنٹ کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں