پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے ڈی جی رینجرز کو آج طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے ڈی جی رینجرز کو آج طلب کرلیا ہے، چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرفتار کئے جانے والے متحدہ کے کارکنوں سے شفاف تحقیقات ہوگی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے کراچی میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری پر ڈی جی رینجرز کو جمعہ کو طلب کرلیا ہے، سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیوایم کے سینٹر طاہر مشہدی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اُردو بولنے والے شہریوں کو چُن چُن کی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار بھی کراچی کی صورتحال معمول پر لانے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں، اُنہوں نے اس سلسلے میں نہ صرف وزیرِاعلی سندھ سے رابطہ کیا ہے بلکہ ڈائریکٹرجنرل رینجرز کو بلال اکبر کو بھی ہدایت کی ہے کہ خیال رکھا جائے کہ کسی سیا سی جماعت کو شکایت نہ ہو اور کسی بے گناہ کو حراست میں نہ رکھا جائے۔

ڈی جی رینجرز نے اُنہیں کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا، کراچی کے صورتحال پر وفاقی وزیرِ داخلہ کا گورنر سندھ سے رابطہ ہوا، رابطے میں گورنر سندھ نے چوہدری نثار سے غیر جانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، وفاقی وزیرِ داخلہ نے یقین دلایا کے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔

اہم ترین

مزید خبریں