site
stats
بزنس

سی این جی کی بندش: اسٹیشن ہفتے کو بھی بند رہیں گے

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز ہفتہ سندھ بھر میں سی این جی کی سپلائی معطل رہے گی۔

سوئی گیس حکام کے مطابق ہفتے کے روز سی این جی کی بندش کا فیصلہ گیس پریشر میں کمی کے باعث کیا گیا۔

سی این جی کی بندش کے شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنوں کو 24 گھنٹے کی بندش کے بعد ہفتے کی صبح 8 بجے کھلنا تھا لیکن اب بندش 48 گھنٹے طویل ہوگئی ہے اور اس کا سبب سردیوں میں گیس کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے سبب پریشر کی کمی ہے۔

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 08 بجے کھلیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top