The news is by your side.

Advertisement

شادباغ آتشزدگی ، چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

لاہور : وزیرِاعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے علاقے شاد باغ میں جھلس کر جاں بحق بچوں کے واقعے پر چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیرِاعلی شہباز شریف نے شاد باغ میں آتشزدگی کے واقعے پر چیئرمین وزیراعلی معائنہ ٹیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

جاں بحق بچوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے وزیرِاعلی نے کہا کہ ریسکیو اداروں کی غفلت کی تحقیقات جاری ہے، ذمہ داروں کوسزا دینگے۔

انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ واقعے کی خود انکوائری کرائیں گے۔

میڈیا سےبات کرتے ہوئے وزیرِاعلی کا کہنا تھا کہ شادباغ میں فوری طور پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں