site
stats
سندھ

شادی سے انکارپرلڑکی کوآگ لگادی

نوشہرو فیروز: شادی سے انکارکرنے پر20 سالہ لڑکی کو پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی، متاثرہ لڑکی کاجسم ستر فیصد جھلس گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروزکے رہائشی ساجد راجپوت نے لڑکی سے شادی کی خواہش کا اظہارکیا اورمسلسل انکارپرطیش میں آکرملزم نے مبینہ طورپرپٹرول چھڑک کراسے نذرِآتش کردیا۔

متاثرہ لڑکی کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرون نے اس کو فوری طورپرانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ لڑکی کا جسم سترفیصد متاثرہوا ہے اورمزید علاج کراچی میں ہی ممکن ہے۔

پولیس نے ملزم ساجد راجپوت کو حراست میں لے لیا ہے اورپولیس ذرائع کے مطابق ملزم پرانسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ قائم کیا جائے گا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کہنا ہے کہ ملزم ساجد نے پہلے بھی کئی باران کی بیٹی کو تنگ کیا تھا جس پر اسے تنبیہہ کی گئی تھی اور اس نے انتقاماً ان کی معصوم بیٹی کو ظلم کانشانہ بنایاہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top