The news is by your side.

Advertisement

شاہ رخ خان کی پہلی تنخواہ صرف 50 روپے تھی، انکشاف

آگرہ :  شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا بادشاہ کہا جاتا ہے ، شاہ رخ خان کی فلمیں بالی ووڈ میں چند روز میں 100 کروڑ کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیتی ہے، تاہم شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی تنخواہ پر صرف 50 روپے تھی۔

شارخ خان اپنے ایک گیم شو “انڈیا پوچھے گا سب سے شانا (سیانا) کون” کے اختتام تقریب کی شوٹنگ کر رہے تھے، شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر کی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی تنخواہ تھی صرف 50 روپے جو کہ وہ سینما کے باہر ٹکٹ بیچ کر کماتے تھے۔

لیکن آج  شاہ رخ خان کی فلمیں ایک ارب روپے سے زیادہ کماتی ہیں اور باکس آفس پر سپر ڈوپر ہٹ ہوتی ہیں اور تقریبا ایک ارب روپے سے زیادہ کماتی ہیں۔

بولی ووڈ کے کنگ نے یہ بھی بتایا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ کبھی تاج محل دیکھیں اور آج وہ اپنا ہر خواب پورا کر سکتے ہیں۔

شاہ رخ خان کا یہ پروگرام 27 مارچ کو نشر کیا جائے گا، اس میں کرن ، عالیہ بھٹ ، کرن جوہر اور انوشکا شرما سمیت مشہور شخصیات  نظر آئیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں