اسلام آباد: وزیرِاعظم میاں محمدنوازشریف رآج سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی خیریت دریافت کریں گے۔
ترجمان وزیرِاعظم ہاؤس کےمطابق نوازشریف دوروزہ دورے پرسعودی عرب گئے ہیں۔
دورے کے دوران نوازشریف سعودی عرب کے حکمران شاہ عبداللہ کی خیریت دریافت کریں گے اورسعودی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کے دورے میں عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں


