شاہ محمود قریشی اور اعتزاز احسن میں خفیہ ملاقات کا انکشاف -
The news is by your side.

Advertisement

شاہ محمود قریشی اور اعتزاز احسن میں خفیہ ملاقات کا انکشاف

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے انتخابی دھاندلی پروائٹ پیپرتحریک انصاف کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز نے ہرلمحہ باخبرکی روایت برقراررکھی اور جہانگیرترین،شاہ محمود قریشی کی اعتزاز احسن اورقمرالزمان کائرہ کی خفیہ میٹنگ کاانکشاف کردیا ۔

اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزا ز احسن نے کہا کہ انتخابی دھاندلی پروائٹ پیپرپی ٹی آئی کے حوالے کردیا ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ دھاندلی پراعتزاز احسن اور پی ٹی آئی کے مؤقف میں مطابقت ہے۔

پیپلزپارٹی مفاہمتی سیاست سےچیئرمین سینیٹ کاعہدہ لینے میں توکامیاب ہوگئی لیکن کیا پی ٹی آئی سےاس طرح کی مفاہمت حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی نہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں