ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

شدیدگرمی میں طویل لوڈشیڈنگ، کراچی کے شہریوں کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رمضان المبارک میں بجلی کی عدم فراہمی پر عوام سراپا احتجاج بن گئے، مشتعل مظاہرین نے قانون نافذ کرنے والوں پر بھی پتھراؤ کردیا۔

رمضان کے مبارک مہینے میں بجلی کی عدم فراہمی پر عوام احتجاج میں مصروف ہے، ناگن چورنگی، شادمان ٹاؤن اور سخی حسن میں بجلی کی عدم فراہمی پر مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔

نیوکراچی ،نارتھ ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا جانے والی سڑکیں بلاک کردیں، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری شادمان ٹاؤن پہنچی تو مشتعل افراد نے ان پر پتھراؤ کردیا، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں سے بجلی وپانی کی فراہمی بند ہے، سولجر بازار، گلشن اقبال، گلستان جوہر،ایف بی ایریا، گارڈن، ملیر، ماڈل کالونی اور ابولحسن اصفہانی روڈ پر بھی بجلی غائب ہونے پر شہری احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن حکام ہیں کہ ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں