شریف خاندان نے ایک روپے کا قرض معاف نہیں کرایا، شہبازشریف -
The news is by your side.

Advertisement

شریف خاندان نے ایک روپے کا قرض معاف نہیں کرایا، شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ایک روپے کا قرض معاف نہیں کرایا، مشرف نے دوہزار دو میں سرکاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے اربوں کے قرضے معاف کیے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نیب رپورٹ مسترد کردی، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سود سمیت پانچ ارب سے زائد قرضے بینکوں کو ادا کئے۔

 ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں سرکاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے قرضے معاف کئے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کوئی سیاستدان قرضہ معاف نہ کرانےکادعویٰ نہیں کرسکتا،بینکوں کو ادائیگی کےکلیئرنس سرٹی فکیٹس بھی موجود ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں