سوئٹزرلینڈ: شعاعوں کے ذریعے موسم کو کنٹرول کرنے کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی، خشک سالی کے علاقوں میں بھی بادل بارش برسا سکتے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کے ماہر طبعیات جین پیرے وولف نے موسموں کو کنٹرول کرنے کے لیے شعاعوں کا استعمال کرکے بادلوں کو تخلیق دینے کی ٹیکنالوجی کو جدید شکل دے دی ہے۔
شعاعوں کا استعمال کرتے ہوئے ایسے علاقے جہاں خشک سالی ہو وہاں بادلوں کو عمل تبخیر سے تخلیق کیا جاتا ہے، جس میں بھاپ کو ڈراپ لیٹ اور آئس کرسٹل میں تبدیل کیا جاتا ہے جب کہ اسی عمل سے قدرتی بادل بھی وجود میں آتے ہیں۔
اس جدید عمل کے مکمل ہونے کے بعد بارش شروع ہوجاتی ہے اور یوں وہ زمین جو طویل عرصے سے پانی کو ترس رہی ہوتی ہے عارضی اور محدود پیمانے پر اپنی پیاس بجھا پاتی ہے۔