The news is by your side.

Advertisement

شعیب ملک کی سنچری، ثانیہ مرزا خوشی سے کھل اُٹھیں

کراچی: زمبابوے کیخلاف شاندار سنچری بنانے پر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا خوشی سے نہال ہوگئی۔

 سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا کہ یقین تھا کہ شعیب ملک ٹیم میں واپسی پر اچھی کارکردگی دکھاکراپنی اہلیت ثابت کریں گے اور انھوں نے ایسا ہی کیا۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ کھبی بھی کسی کی محنت رائیگاں نہیں جاتی، شعیب ملک کی سنچری کرنے پر بے حد خوشی محسوس کررہی ہوں۔

شعیب ملک پہلے ون ڈے میں چھاگئے،چھ سال میں ٹیم سے ان اور آؤٹ ہونے والے سابق کپتان نے چھ سال بعد سنچری بناکر انتخاب کو درست ثابت کردیا۔

شعیب ملک نے آخری بار نصف سینچری یا اس سے بڑی اننگز دو ہزار نو میں بھارت کیخلاف کھیلی تھی جس کے بعد شعیب کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے تھے۔

دوہزار نو میں بھارت کے خلاف سینچری بناکر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا دل جیتا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں