site
stats
اہم ترین

شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملہ،6 ہلاک، 2زخمی

شمالی وزیرستان: تحصیل دتہ خیل میں گھر پر امریکی ڈرون حملہ ہوا،  جس میں دو میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں افواج پاکستان کے آپریشن ضرب عضب کے باوجود امریکی غصہ ٹھنڈا نہیں ہورہا، میرانشاہ کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے الوڑہ منڈی میں امریکی ڈرون نے ایک مکان پر دو میزائل داغ دیئے۔

ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چھ افراد جاں بحق اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، حملے کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، پاک فوج دتہ خیل کو دہشت گردوں سے کلیئر قرار دے چکی ہے۔

رواں سال امریکا کی جانب سے ہونے والا یہ ساتوں حملہ ہے جبکہ آپریشن ضرب عضب کے درون تین بار امیر کی جاسوسی طیارے میزائل برسا چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top