شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک -
The news is by your side.

Advertisement

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

دتہ خیل: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے، چار دن کے دوران پانچ ڈرون حملوں میں اٹھائیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کی جانب سے گا ڑی پر دو میزائل فائر کئے گئے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملوں میں شدت آگئی، چار روز کے دوران پانچ ڈرون حملے کئے گئے، اس سے قبل بھی تحصیل دتہ خیل اور منگیٹی میں جاسوس طیارے نے میزائل فائر کیے، دتہ خیل میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔

منگیٹی میں ہونے والے میزائل حملے میں چھ افراد مارے گئے تھے، پیرکی صبح تحصیل شوال میں ڈرونز نے دوحملے کرکے چودہ افراد کو ہلاک کردیا تھا، مقامی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں بیشتر غیرملکی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں