کراچی: کراچی سے طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا ڈی جی موسمیات نے خوش خبری سنا دی،شہر میں درمیانے درجے کی بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔
کراچی میں بارشیں تو ہوں گی لیکن اب طوفانی نہیں ہوگی، شہر قائد میں تیز اور طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا،کراچی میں بارش کے باعث جہاں گرمی کازور ٹوٹ گیا، وہیں اہالیان کراچی کے لئے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ شہر میں تیز اور طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ڈی جی غلام رسول کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش کے سسٹم کا رخ تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد اب کراچی میں درمیانے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، جہاں طوفانی بارشوں کے خطرے کے ٹل جانے کی خبر سے کراچی بسیوں نے سکھ کا سانس لیا وہیں کے الیکٹرک سمیت دیگر حکومتی اداروں نے بھی ضرور سکون محسوس کیا ہوگا۔