گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات ہائی جیک نہیں ہوں گے، جبکہ وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر کہتے ہیں کہ فرقہ واریت کو جرم سمجھتے ہوئے اسے ختم کریں گے۔
لاہور میں نجی ادارے کے کانووکیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں غیر ضروری طور پر شبہات پیدا کئے جارہے ہیں۔
گورنر پنجاب وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے طالبان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو دوسرے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وزارت سے ہٹنے کے بعد چیئرمین نجکاری کمیشن برقرار رہنے کا جواز نہیں تھا، نیا چیئرمین لانے کے لئے عہدہ چھوڑ دیا، پاکستان کو جی ایس پی پلس درجہ ملنے سے ایک ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔