قصور: برصغیر کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے عرس کے آخری روز بھی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا عقیدت مند دربار پر حاضری دے کر اپنی مرادیں پوری ہونے کیلئے دعائیں مانگتے رہے۔
حضرت بابا بلھے شاہ کے عرس کے آخری روز بھی دور دراز سے لوگوں کی بڑی تعداد دربار پر حاضری دینے کیلئے پہنچی، کئی عقیدت مند ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے رہے تو بڑی تعداد ذکر اذکار کر کے با با جی کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرتی رہی۔
بابا بھلے شاہ کا دوسواٹھاونواں عرس قصور میں جاری ہے عرس کے دوسرے روز بھی لوگوں کی آمد کا تانتا بندھا رہا زائرین مزار پر حاضری دے کر بابا بلھے شاہ سے عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے رہے۔
بلھے نوں سمجھاون آئیاں، بھیناں تے بھرجائیاں
من لے بلھیا ساڈا کہنا، چھڈ دے پلّا رائیاں
گزشتہ روز عرس کے دوسرے روز عام تعطیل کی وجہ سے دربار پر خاصا رش دیکھنے میں آیا۔ محفل سماع میں ملک کے معروف قوالوں نے عارفانہ کلام بھی سنایا،عرس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، آج عرس کا آخری روز ہو گا۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص اور بلھے شاہ کے کلام نے سماں باندھ دیا، ملک بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے انتظامیہ نے سبیل اور فری میڈیکل کیمپ کا انتظام بھی کیا ہے۔