کوئٹہ : صولت مرزا کو آج صبح مچھ جیل میں پھانسی دے دی گئی، پھانسی کے بعد اُن کی میت ایدھی ہوم منتقل کیا گیا ایدھی ہوم سے صولت مرزا کی میت کراچی روانہ کرنے کیلئے ائیرپورٹ پہنچا دی گئی تھی۔
صولت مرزا کے تین بھانجے میت کے ہمراہ ہیں آخری ملاقات کے لئے آنے والے دیگر عزیز و اقارب صبح ہی کراچی کے لئے روانہ ہوگئے تھے، صولت مرزا کی میت سوا دو بجے کوئٹہ ائیر پورٹ سے کراچی روانہ کردی جائے گی، صولت مرزا کی نمازِ جنازہ بعد مغرب کراچی میں ادا کی جائے گی۔
پھانسی کے بعد جیل انتظامیہ نے قانونی کارروائی مکمل کی اور میت ورثا کےحوالے کردی۔
جیل حکام کے مطابق پھانسی سے قبل صولت مرزا کا طبی معائنہ کرایاگیا جبکہ اہلخانہ سے پانچ گھنٹے تک طویل ملاقات کراوئی گئیں ۔ لواحقین ایمبولینس کے ذریعے میت کو لے کوئٹہ پہنچے، جہاں صولت مرزا کی لاش ایدھی سرد خانے منتقل کی گئی۔
صولت مرزا کے بھائی کا کہنا ہے کہ تدفین نارتھ کراچی کے قبرستان محمد شاہ میں کی جائے گی، صولت مرزا کو سزا ملنے کے سولہ سال بعد بلوچستان کی مچھ جیل میں پھانسی دی گئی۔