ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

طالبان نے ملا اختر منصور کو اپنا نیا امیر منتخب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : افغان طالبان نے نئے امیر کا باضابطہ اعلان کردیا، ملا اختر منصور تحریک کے نئے سربراہ ہونگے۔

افغان طالبان نے ملاعمر کی وفات کے بعد تحریک کا نیا سربراہ چُن لیا، شوریٰ نے ملا عمر کے نائب ملا اختر منصور کو تنظیم کا امیر مقرر کردیا، افغانستان کے صوبے قندھار میں رہنے والے ملا منصور کا تعلق اسحاق زئی قبیلے سے ہے، ان کی عمر پچاس سال کے لگ بھگ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے نئے امیر دھیمے مزاج کے مالک اور مذاکرات کے حامی ہیں،  ملا منصور لڑائی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ طالبان دور حکومت میں سول ایوی ایشن کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

طالبان شوریٰ نے طالبان کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لئے 2 نائب امیر بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں، جن میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی اور طالبان کے قاضی ہیبت اللہ اخونزادہ کونئے امیر کا نائب منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے برطانوی نشریاتی ادارے نے افغان طالبان لیڈر ملا محمد عمر کی ہلاکت کی خبر شائع کی تھی، جس پر طالبان کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے، ملاعمر کی ہلاکت پاکستان کے شہر کراچی میں نہیں ہوئی بلکہ ملا عمر 2013 افغانستان میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔

یاد رہے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جمعہ کے روز سے پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات سربراہ ملا عمر کی ہلاکت کی خبریں آنے کے بعد ملتوی کردیے گئے تے، جس کی باقاعدہ تصدیق پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی جاچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں