طالبان کے5 کمانڈروں کی داعش میں شمولیت کا اعلان -
The news is by your side.

Advertisement

طالبان کے5 کمانڈروں کی داعش میں شمولیت کا اعلان

 پشاور: تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ گروپ اب داعش میں شامل ہورہے ہیں. کالعدم تحریک طا لبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے بھی داعش میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا سے آنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی کے قبائلی علاقوں اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داعش کا نام سنا جارہا ہے۔، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نئی اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ گروپ اب داعش میں شامل ہورہے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت ہنگو، اورکزئی، کرم اور خیبر ایجنسی کے رہنما بھی داعش میں بھی شامل ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داعش کی سرگرمیوں کی اطلاعات منظر عام پر آئی ہیں۔

حال ہی میں بلوچستان میں ذکریوں کی عبادت گاہوں پر حملے ہوئے، کہا جارہا تھا کہ ان حملوں میں بھی داعش ملوث ہے۔

داعش کے لئے کہا جاتا ہے کہ اس کے مالی وسائل بے پناہ ہیں، اس کے ساتھ ہی ان کے پاس جدید ترین اسلحہ موجود ہے، داعش کے پاکستان میں متحرک ہونے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ نیا رخ اختیار کرے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں