site
stats
اہم ترین

طاہرالقادری کاضمنی وبلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کااعلان

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے ضمنی وبلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غیرملکی دوروں پرکسی کو اعتراض نہیں اٹھانا چاہیے۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کو ملک گیر دھرنوں میں تبدیل کر دیا ہے،70 دن کے دھرنوں سے قوم میں بیداری پیدا ہوئی۔

طاہرالقادری نے اعلان کیا کہ عوامی تحریک جنرل الیکشن کے ساتھ تمام ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے گی ، انہوں نے کہا کہ ہمارا نیٹ ورک دنیا بھر میں ہے،غیرملکی دوروں پرکسی کو اعتراض نہیں اٹھانا چاہیے۔

 طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ میں واضح کر چکا ہوں کہ پاکستان میں ہی رہوں گا،سو مرتبہ ملک سے باہر جائیں گے، میرے اور حکومت کے درمیان ڈیل ہونے کا تاثر دینے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد 5 دسمبر کو سرگودھا ،14 کو سیالکوٹ اور 25 دسمبر کو مزار قائد پر جلسہ کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top