منگل, جولائی 8, 2025
اشتہار

طاہر القادری نے عید ماڈل ٹاﺅن کے شہداء کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ منائی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عید سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداء کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ منائی  ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے عید الفطر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداء کے ورثاء اور سانحہ کے زخمیوں کے ساتھ منائی، اس موقعے پر وہ شہداء کے ورثاء اور زخمیوں سے فردا فردا عید ملے، انہوں نے شہداء کے لواحقین سے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انقلاب کے بعد شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ ذمہ داروں سے لیا جائے گا ۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداء نے اپنا خون دیکر پاکستان میں حقیقی عوامی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، انہوں نے شہداء کے ورثاء اور زخمیوں سے کہا کہ وہ انقلاب کا ہراول دستہ ہونگے، انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء مایوس نہ ہوں، بے گناہوں کا قتل کبھی چھپتا نہیں اور بہت جلد قانون کا ہاتھ حکمرانوں کے گلے تک پہنچے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں