طبقاتی مسائل سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے، شریں رحمان -
The news is by your side.

Advertisement

طبقاتی مسائل سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے، شریں رحمان

کراچی: پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شریں رحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ کی چیئرمین شپ کیلئے اتحادی جماعتوں سے اشتراک رائے جاری ہے۔

 صوبائی معتصب اعلیٰ کے تحت نجی ہوٹل میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینارمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ بھی بات چیت سے طے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی کریں گے جمہوریت کی بہتری کیلئے کریں گے،خواتین کا معیشت اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ہے۔

شریں رحمان نے کہا کہ دیہی علاقوں میں موجود خواتین بہت مشکل سے دن گزار رہی ہیں، صوبائی معتصب اعلیٰ خواتین کے تحفظ کے بل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طبقاتی مسائل سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے،خواتین کے تحفظ کے قانون کو مزید فعال بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں