اسلام آباد : وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ کا بجلی کا بل جمع کرانے کا کریڈٹ ریحام خان کودیدیا۔
عمران خان کی شادی کسی کو فائدہ ہواہویا نہ ہوا ہومگر وفاقی وزیربجلی و پانی کو فائدہ ہوا کیونکہ شادی کے بعد خان صاحب نے اپنے گھر کا لاکھوں روپے کابل جمع کروادیا۔
کہتے ہیں شادی زندگی بدل دیتی ہے۔پر کبھی کبھی انسان کو بھی بدل دیتی ہے۔یہ بات وفاقی وزیر بجلی و پانی عابد شیر علی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پرانہوں نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد بھی دی اور لگے ہاتھوں بجلی کا بل جمع کروانے پر ان کاشکریہ بھی ادا کردیا۔
شادی ہوتے ہی کپتان نے سول نافرمانی کی تحریک ختم کردی جس پر کہاجارہاہے کہ ریحام خان نے وہ کام کردکھایا جو حکومت اوراتحادی جماعتیں نہیں کرسکیں۔