کراچی : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث مقامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت سو روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزار آٹھ سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چھیاسی روپے کمی کے بعد چالیس ہزار نوسو اکہتر روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں سونے کی فی اونس قیمت تین ڈالر کمی کے بعد کے بعد بارہ سو تئیس ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی مقامی منڈی میں بھی قیمتوں میں کمی کا باعث بنے گی۔