لاہور :معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ عدل ہی قوموں کی ترقی کا زینہ ہے، جھوٹ بد دیانتی اور ظلم کرنے والی قومیں ترقی کا زینہ طے نہیں کرسکتیں۔
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں سول ججوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ جس قوم میں انصاف بکتا اور جج کے قلم کی قیمت لگتی ہو اس قوم کو کبھی عزت نہیں مل سکتی۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پھیلا ظلم ختم کرنا، ہر فرد کی اخلاقی ذمہ داری ہے، گھسے پٹے عدالتی نظام میں ججز بھی قانون کے شکنجے میں جکڑے ہیں اور کھل کر انصاف نہیں کر سکتے۔
انھوں نے کہا کہ قومیں اخلاق اور اعلی اقدار سے وجود میں آتی ہیں، معاشرے میں ہونے والے ظلم کے لئے تو عدالتیں موجود ہیں مگر گھروں میں ہونے والے ظلم کے خلاف کسی عدالت سے بھی رجوع نہیں کیا جاتا، عدالتی نظام کو تبدیل کئے بغیر ظلم کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔