عراق: عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے صدر فواد معصوم کے خلاف آئین شکنی مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ امریکا نے صدر فواد معصوم کی مکمل حمایت کی ہے۔
عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ وہ وزارت اعظمی کی تیسری مدت مکمل کریں گے جبکہ نوری المالکی نے صدر فواد پر آئین توڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کااعلان کیا ہے۔
نوری المالکی کا کہنا ہے کہ صدر نے عوام سے خطاب کے دوران میں شورش پیدا کرنے کے بیانات دیئے ہیں، وزیر اعظم نوری المالکی کے خطاب کے بعد اسپیشل فورسز نے بغداد کے حساس مقامات کا گھیراؤ کرلیا،عراق میں کشیدگی کے باعث ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے نوری المالکی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تاہم نوری المالکی نے عہدے سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے صدر فواد معصوم کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا عراق میں سیاسی صورتحال کی نگرانی کررہا ہے جبکہ نئی جمہوری حکومت کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔