site
stats
اہم ترین

عمران اسماعیل کی گا ڑی پر مشتعل افراد کا حملہ: شیشے توڑ ڈالے

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسمٰعیل کی گا ڑی پر مشتعل افراد کا حملہ، شیشے توڑ ڈالے۔ شدید نعرے بازی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور این اے دو سو چھیالیس کے امیدوار عمران اسماعیل انتخابی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے جناح گراؤنڈ عزیز آباد  کا دورہ کرنے پہنچے تو وہاں موجود ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے ان کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنان آمنے سامنے آگئے،  اور مشتعل افراد نے عمران اسماعیل کی گاڑی پر ڈنڈے برسائے اور اس کے شیشیے توڑ دیئے۔

پولیس نے بڑی مشکل سے عمران اسماعیل کے قافلے کو گراؤنڈ سے باہر نکالا۔

اس سے قبل جناح گراؤنڈ میں عمران اسمٰعیل نے جلسے کے مقام کا جائزہ لیا اور وہاں موجود افراد سے گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کسی کی بادشاہت نہیں رہتی ایم کیو ایم کو شکست دیں گے، ہم کسی سے نہیں ڈرتے.

انہوں نے کہا کہ جلسہ ضرور ہوگا، ہمیں کسی کا کوئی خوف نہیں ہے۔ بعد ازاں عزیز آباد واقعے کے بعد اعلیٰ حکام نے علاقہ ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top