سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشید شاہ نےعمران خان کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان مجھ پرکرپشن کاایک بھی الزام ثابت کردیں تو وہ سیاست ہمیشہ کیلئےچھوڑدیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پرقومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف سیدخورشید شاہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
اپوزیشن لیڈرنے کہاہے کہ اگرپاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان ان پر لگائے گئے الزامات میں سے ایک بھی ثابت کردیں تو وہ سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے۔
خورشید شاہ نےکہا کہ اگرعمران الزامات ثابت نہ کرسکے تو انہیں پوری قوم کے سامنے معافی مانگناہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان نےدھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیدخورشید شاہ پرکرپشن کیسز کا الزام لگا یاتھا۔