عمران خان اپنےطالبان بھائیوں کی طرح قانون کو نہیں مانتے، پرویزرشید -
The news is by your side.

Advertisement

عمران خان اپنےطالبان بھائیوں کی طرح قانون کو نہیں مانتے، پرویزرشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے عمران خان کو جہاں شکست نظرآتی ہے وہاں دھاندلی کا راگ الاپنے لگتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان اپنے طالبان بھائیوں کی طرح قانون کے فیصلے نہیں مانتے، وہ جب چاہتے ہیں اپنی عدالت لگاگر بیٹھ جاتے ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کےاصرارپرجوحلقہ بھی کھلاوہاں ان کی سخت سبکی ہوئی اب انہیں تسلیم کرلینا چاہیئے کہ انہیں عوام نے منتخب نہیں کیا۔

 پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان پرانی باتیں بھلاکر دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اپناکرداراداکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں