اسلام آباد : تحریک انصاف نے سعودی عرب میں عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ صرف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو معلوم تک نہیں کہ طاہر القادر ی سعودی عرب آرہے ہیں، شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سعودی عرب میں طاہر القادر ی سے کوئی ملاقات نہیں ہو گی۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری پیر کے روز سے مدینہ منورہ میں موجود ہیں،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنی نئی دلہن ریحام خان کے ہمراہ آج عمرہ کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔