پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا نئے خیبر پختونخوا کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے صوبے کے عوام کے مسائل ریڈیوکے زریعے براہ راست سننے اور حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کے پی کے حکومت کے ذرائع کے مطابق عمران خان مہینے میں ایک دن خیبر پختونخوا کے سرکاری ریڈیو اسٹیشن پر ایک گھنٹہ براہ راست پروگرام کر کے عوام سے براہ راست بات چیت کے زریعے ان کے مسائل دریافت کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے کا پہلا پروگرام کل پشاور کے دورے کے موقع پر کریں گے ۔
پروگرام میں عمران خان کل دن 12:30سے 01:30تک ریڈیو پر عوام سے بات کریں گے ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے عوام سے ریڈیو پر براہ راست رابطے کا فیصلہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے باعث کیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے چےئر مین کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وزراء اور بیوروکریسی تک عام آدمی کی رسائی ممکن نہیں ہے۔