بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

عمران خان نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کی مقامی اور مرکزی سطح کی تمام تنظیمیں تحلیل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نےجسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کمیشن کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی مقامی اور مرکزی سطح کی تمام تنظیمیں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کمیشن کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے اور تمام عہدے ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

- Advertisement -

انہوں نےپنجاب میں چوہدری سرور، سندھ میں عارف علوی، کے پی کے میں یوسف ایوب اور بلوچستان میں ظہور اصغر کو پارٹی آرگنائزر بنایادیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں