عمران خان کو ’کنٹینر‘ سے کچھ تو ملا، خورشید شاہ -
The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کو ’کنٹینر‘ سے کچھ تو ملا، خورشید شاہ

سکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پاکستان تحریک ِ انصاف کے سربراہ عمران خان کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے ایک دلچسپ تبصرہ کیا کہ ’عمران خان کو کنٹینر سے کچھ تو ملا‘۔

سکھر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جذباتی شخص ہیں اللہ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

بلاول بھٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول کے کہنے کا مطلب تھا کہ ملکی مفادات پرپارٹی کے مفادات قربان کئے۔

انہوں نے اس امر پرافسوس کا اظہارکیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہرکے باعث غیرملکیوں نے پاکستان کا رخ کرنا چھوڑدیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے زوردیا کہ مدرسوں کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک ہونا چاہیے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں