site
stats
پاکستان

عمران خان کی نا اہلی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔

جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار تحریک انقلاب کے وکیل کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ ڈی ون کے تحت رکن اسمبلی کا باکردار اور پاک باز ہونا لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ماضی کا کردار آئین سے متصادم ہے۔ بازار حسن سے پارلیمنٹ تک کے نام سے چھپنے والی کتاب عمران خان کے ماضی کی گواہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ پر پورا نہ اترنے کی بناء پر ہمیشہ کے لئے نااہل قرار دیا جائے اور رجسٹرار آفس کی جانب سے دائر اعتراض بھی مسترد کیا جائے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر عائد اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top