اسلام آباد : جوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں ن لیگ کے وکیل شاہد حامد نے گزشتہ روز عمران خان کی پریس کانفرنس کوکمیشن کی کارروائی میں مداخلت قراردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں ملک بھرمیں ووٹرزکی تعداداورفراہم کردہ بیلٹ پیپرز کے مواد پر مبنی دستاویز ات جمع کر ادی گئیں۔
سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں ن لیگ کے وکیل شاہد حامد نے گزشتہ روز کی سماعت کے بعد عمران خان کی پریس کانفرنس پر اعتراض کیا اور اسےکمیشن کی کارروائی میں مداخلت قراردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پریس کا نفرنس میں عمران خان نے گواہ محبوب انورکو جھوٹاکہا۔ انہوں نے کمیشن سےاستدعاکی کہ وہ عمران خان کی پریس کا نفرنس کانوٹس لیں.
ن لیگ کے وکیل شاہد حامد کے ریمارکس پرچیف جسٹس ناصرالملک نے کہاکہ ان کےاعتراضات نوٹ کرلئےہیں اوریہ معاملہ چیمبر میں سنیں گے۔
پی ٹی آئی کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کمیشن سے جمع کی گئی دستاویزات دیکھنے کی درخواست کی۔ چیف جسٹس نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے وکیل کو چیمبر میں طلب کیا۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔