ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

عمران خان 35 پنکچروالا ٹائر ٹریبونل میں پیش نہ کر سکے، پرویز رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پینتیس پنکچر والا ٹائر ٹریبونل میں پیش نہ کر سکےاب کسی پپو کا نام لے رہے ہیں جس کی سب کو تلاش ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاو ر کے حوالے سے تصویری نمائش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پرویز رشید کاکہنا تھا کہ عمران خان الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کے حوالے سے آڈیو ٹیپ سمیت ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

عمران خان ٹریبونل میں وہ ٹیوب ہی نہیں لا سکے جس کو پینتیس پنکچر لگے۔ اب عمران خان ایک پپو کا نام لے رہے ہیں جس نے انتخابی نتائج تبدیل کئے جس کی سب کو تلاش ہے ۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کی سازش اندرونی ہو یا بیرونی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔اقتصادی راہداری منصوبہ کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا ہے۔

روٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ چاروں صوبوں سے گذرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست سے انتشار بڑھے گا ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں