The news is by your side.

Advertisement

عوام کے مفاد میں کے الیکٹرک کو بجلی دی جارہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کا کہناہے کہ کے الیکٹرک سے معاہدہ ختم ہوجانے کے باوجود صرف کراچی کے عوام کے مفاد میں کمپنی کو بجلی دی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سے معاہدہ ختم ہونے کے باوجود صرف کراچی کے عوام کے مفاد میں کمپنی کو بجلی دی جارہی ہے۔ ہمارا کوئی معاہدہ کے الیکٹرک سے نہیں ہوا ہے۔

ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت تاخیر سے بچنےکی خاطر ایل این جی پاور پلانٹس کیلئے خود سرمایہ فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اڑتیس سو میگاواٹ کے پن بجلی گھر لگائے جارہے ہیں مگر ان کی تعداد میں اضافے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں