عوام 30ستمبر تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں، اسٹیٹ بینک -
The news is by your side.

Advertisement

عوام 30ستمبر تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں، اسٹیٹ بینک

کراچی : اسٹیٹ بینک نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک اور کمرشل مائیکروفنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبرء تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں۔

عوام کی آگاہی کے لیے اسٹیٹ بینک نے کمرشل اورمائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹرزاپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں، وفاقی حکومت پہلے ہی مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر سے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی، تاہم 30 ستمبر 2014ء تک ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں