ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

عید اسپیشل ٹرین لاہور سے صرف سات مسافروں کو لیکر کراچی روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پندرہ بوگیوں کے ساتھ چلنے والی عید اسپیشل ٹرین لاہور سے صرف سات مسافروں کو لیکر کراچی روانہ ہوگئی۔

پاکستان ریلویز نے اس عید پر تئیس عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا،ہفتے کے روز یہی ٹرین پینتیس مسافروں کے ساتھ کراچی گئی تھی جبکہ آج صرف سات مسافروں نے ٹکٹ بک کروائے، سات میں سے ایک مسافر خانیوال ، چار بہاولپور جبکہ صرف دو مسافر کراچی جا رہے ہیں۔

اس عید ٹرین کے نقصان کاا ندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک بوگی میں اٹھہتر سیٹوں کی گنجائش ہے اور اس ٹرین میں پندرہ بوگیاں ہیں جبکہ کراچی کی ٹکٹ ایک ہزار تین سو ساٹھ روپے کی ہے عملہ کے ٹی اے دی اے کے ساتھ ساتھ کراچی پہنچنے کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کے چھ ہزار لیٹر ڈیزل کی ضرورت ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ یہ وفاقی وزیر پاکستان ریلویز اور افسروں کی نا اہلی ہے کہ جنہوں نے تشہیر مہم کے بغیر عید اسپیشل ٹرینز چلائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں