جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

عید الفطر کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹ 2جولائی سے ملنا شروع ہونگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک عید الفطر کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹ دو جولائی سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر اور کمرشل بینکوں سے شیڈول کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتراپنے کائونٹرز کے ذریعے 25 جون سے نئے نوٹ جاری کرنا شروع کریں گےاور یہ سلسلہ عید الفطر سے پہلے آخری یومِ کار تک جاری رہے گا، بڑے شہروں میں واقع کمرشل بینکوں کی 150 مخصوص برانچوں کو ’’سلیکٹ برانچ ‘‘ قرار دیا گیا ہے، جو ایکسپریس سینٹر کے طور پر کام کریں گے اور جہاں سے عام لوگوں کو مقررہ کوٹا کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ تمام کمرشل بینکوں کو اپنے صارفین کے لیے خصوصی کوٹا بھی جاری کیا گیا ہے، بینک عام لوگوں، کھاتے داروں اورکارپوریٹ صارفین کو 2 جولائی سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنا شروع کر یں گے۔

شناختی کارڈ دکھانے پر ہر فرد کو دس روپے، بیس روپے، اور پچاس روپے کی ایک ایک گڈی جاری کی جائے گی، جبکہ سو روپے کے نئے نوٹ اسٹاک کی دستیابی کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنےسے متعلق کسی خلاف ورزی کی صورت میں بینکوں پر جرمانے بھی کرے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں