غزہ پراسرائیلی حملے کیخلاف قومی اسمبلی میں قرار داد منظور -
The news is by your side.

Advertisement

غزہ پراسرائیلی حملے کیخلاف قومی اسمبلی میں قرار داد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے غزہ پر اسرائیلی حملے اور فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے قرار داد منظور کرلی۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری کی گونج قومی اسمبلی میں بھی سنائی دیتی رہی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے فلسطینیوں سے یکجہتی اور ان پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کیخلاف قرار داد پیش کی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا کوئی جواز نہیں فوری جنگ بندی کےاقدامات کئے جائیں، انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کےسامنے غزہ کا مسئلہ کیوں نہیں اٹھایا، ادھر دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  لیبیا کی ابتر صورتحال کے پیش نظر پاکستانیوں کو سرحد پر ہی ویزے کی سہولت دی جائے گی کیوں کہ وہاں کوئی ائیر پورٹ کام نہیں کر رہا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں