اسلام آباد : تحریک انصاف نے غیرملکی سازش کی ناکامی پر وفاقی دارالحکومت میں ایک ہفتہ طویل جشن منانے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک اتحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں ایک ہفتہ طویل جشن منانے کااعلان کردیا۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کے شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ جشن بلیوایریاڈی چوک پرہفتہ بھرہر شام افطار کے بعد ہوگا، جہاں فیملیز اورخواتین کیلئے سیکیورٹی کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔
کل شام بعد از افطار ۔ بلو ایریا اسلام آباد نزد ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف اجتماع منعقد کر رہی ہے۔ یہ اجتماع اگلا پورا ہفتہ ہر شام بعد از افطار ہوا کرے گا۔ عوام سے التماس ہے کہ وہ اس میں بھرپور شرکت فرمائیں۔ فیملیز اور خواتین کے لئیے سکیورٹی کا خصوصی انتظام ہو گا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 3, 2022
رہنما پی ٹی آئی فیصل جاویدنےبھی ٹوئٹرپر عوام کوجشن میں شرکت کی دعوت دی اور کہا جشن ایک ہفتہ جاری رہےگا اور شاندار آتشبازی بھی کی جائے گی۔
مبارک ہو پاکستان!
کل سے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد بلیو ایریا میں (ریڈ زون سے پہلے) افطار کے بعد جشن منانے کا آغاز کریگی-تمام کارکنوں اورفیملیز کو جشن میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ھے۔جشن ایک ھفتہ جاری رہے گا-شاندار آتشبازی بھی پروگرام میں شامل-— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 3, 2022
اس حوالے سے رہنما زاہدحسین کاظمی نے بھی کہا کہ آج افطاری کے بعد اسلام آبادڈی چوک میں شاندارآتشبازی ہوگی، جس میں کارکنان بڑی تعدادمیں جشن میں شرکت کریں گے۔
زاہدحسین کاظمی کا کہنا تھا کہ غیرملکی سازش کی ناکامی پر ملکر رب العزت کا شکرادا کریں گے۔