کراچی:ایم کیو ایم کےسینئررہنما فاروق ستارکی گلی کا رات گئے رینجرزکی جانب سے محاصرہ کیا گیا،ڈاکٹرفاروق ستار کے پڑوسی اورایم کیو ایم کے کارکن سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی رہائشگاہ کی گلی کا رینجرز نے محاصرہ کرکےگھرکےباہربیئریرزاورسیکیورٹی کیمپ ہٹادیے،محاصرے کے دوران تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا،واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ اس طرح کے طرزعمل سے آپریشن کی ساکھ متاثر ہوگی گلی کا محاصرہ کرکے انہیں غیر محفوظ کردیاگیا ہے۔
فاروق ستار نے اپنی گلی سے تین افرادکوحراست میں لینے کی تصدیق بھی کی اور کہا کہ میرےپڑوسی یاسرکوگرفتارکیاگیا، جوپارٹی کارکن بھی نہیں اسکے ساتھ انکا کہنا تھا کہ رینجرزنے انکا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ضبط کرلیا،رینجرزکی جانب سے اس کارروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کورکمانڈر،وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی حکومت سے واقعے کانوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
انہوں نےمزید کہا کہ شہرمیں جاری آپریشن کے دوران ہم نے ہرطرح سےتعاون کیا،اس طرح کی کارروائی میری سمجھ سے بالاترہے،آپریشن میں کوئی کمزوری نظرآئی تو نشاندہی کرتےرہیں گے۔
ڈی جی رینجرزسےرابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن رابطہ نہیں ہوا،کارروائی کاکوئی قانونی جوازنہیں بتایاگیا،جن لوگوں نے اس کارروائی میں حدودسے تجاوزکیاان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیےمحاصرے کی خبر سنتے ہی ایم کیو ایم سے راہنما ڈاکٹر صغیر احمد،خواجہ اظہار الحسن اورعادل صدیقی انکی رہائشگاہ پہنچے اوراس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ساتھ ساتھ رابطہ کمیٹی نے بھی اس اقدام پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔