لاس ویگاس: امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے فلپائنی باکسر کو شکست دے کر فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا۔
لاس ویگاس میں ناقابل شکست امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر نے صدی کی بہترین فائٹ میں فلپائن کے مینی پیکیو کو دھول چٹا کر فائٹ آف دی سنچری کا ٹائٹل جیت لیا۔
دنیا کے سب سے امیر باکسر فلائڈ مے ویدر اور فلپائن کے میني پیكیو کے درمیان مقابلہ باکسنگ کی ایک سو پچپس سالہ تاریخ کا سب سے مہنگا مقابلہ قرار دیا گیا۔بارہ راؤنڈ پر مشتمل فائٹ پہلے راؤنڈ سے ہی سنسنی خیز رہی۔
دونوں باکسر نے ایک دوسرے پر موکوں کی برسات کردی لیکن تجربے، طاقت اور زیانت کی بنیاد پر مے ویدر کو پوری فائٹ میں برتری رہی۔
بارہ راؤنڈ پر مشتمل فائٹ میں مینی پیکو کے پاس مے ویدر کی بجلی سی تیزی اور طاقت ور مکوں کا کوئی جواب نہ تھا۔
مے ویدر نے مینی پیکیو کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی، ججز نے مے ویدر کو ایک سو اٹھارہ، ایک سو دن، ایک سو سولہ ،ایک سو بارہ اور ایک سو سولہ ، ایک سو بارہ کے پوائنٹس سے فاتح قرار دیا۔