فلم "جلیبی" کی ٹیم کی سوشل میڈیا بلاگرزکے اعزاز میں تقریب -
The news is by your side.

Advertisement

فلم “جلیبی” کی ٹیم کی سوشل میڈیا بلاگرزکے اعزاز میں تقریب

کراچی:  اے آروائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ”جلیبی“کی ٹیم نے کراچی میں سوشل میڈیا بلاگرز کے ساتھ ایک تقریب کا اہتمام کیا،جس میں فلم کی پوری کاسٹ موجود تھی۔

سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے بلاگرز کی بڑی تعداد نے فلم جلیبی کے بارے میں سوالات کیلئے اے آروائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال ، محمد جرجیس سیجا، اور فلم کے ڈائریکٹر یاسر جسوال نے بھی شرکت کی ۔

عہد یداران نے فلم کے بارے میں سوشل میڈیا سے وابستہ شخصیات کے سوالات کے جواب دیئے ۔ فلم جلیبی کے ہیرو، ہیروئن اور دیگر اداکاروں نے فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ فلم جلیبی 20 مارچ کو ملک بھر کے سینما ہالز میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں