کراچی : بالی ووڈ کی مشہور اور سپر ہٹ فلم ’دل چاہتا ہے ‘ پندرہ سال مکمل ہونے ڈائریکٹر فرحان اختر نے شایقین کا شکریہ ادا کیا۔
سن 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل چاہتا ہے‘ کے پندرہ سال مکمل ہونے پر فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فلم میں کام کرنے والے اداکار ، عملہ اور شایقین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
August 2000. 15 yrs ago, we rolled this.. the 1st shot of DCH. Forever thankful to my cast, crew & you the viewers. pic.twitter.com/jc9o7InPCv
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) August 2, 2015
فلم دل چاہتا ہے اپنے وقتوں کے مشہور فلموں میں سے ایک تھی ، فلم کی کاسٹ میں بڑے اداکار شامل تھے ، جس میں عامر خان ، سیف علی خان، اکشے کھنہ، اور پریٹی زنٹا شامل ہیں ۔
فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر کا شمار بالی ووڈ کئی بہترین دریافتوں میں ہوتا ہے، 2001میں بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم ’’دل چاہتا ہے ‘‘ ریلیز ہوئی تو فلم انڈسٹری میں ایک نیا رجحان متعارف ہوا کیونکہ جدید دور کے نوجوانوں کی زندگی پر اس سے قبل اتنی اچھی فلم نہیں بنی تھی۔
تیئس سالہ فرحان اختر نے ایک شاہکار فلم بنا کر بالی ووڈ کے بڑے بڑے ڈائریکٹر ز کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔