فلم "دی ایوینجرز: ایج آف الٹرون" کا مکمل ٹریلر سامنے آگیا -
The news is by your side.

Advertisement

فلم “دی ایوینجرز: ایج آف الٹرون” کا مکمل ٹریلر سامنے آگیا

ہالی ووڈ: رواں سال کی متوقع سب سے بڑی فلم “دی ایوینجرز ایج آف الٹرون” کا مکمل ٹریلر سامنے آگیا ہے۔

سپرہیروز کا گروپ ایک بار پھر اکھٹا ہوگیا ہے، دی ایوینجرز ایج آف الٹرون کو سال دو ہزار پندرہ کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے، فلم کے پرستار دوہزار گیارہ میں ریلیز ہونے والی “دی ایوینجرز” کے بعد سے اس کے سیکوئل کے منتظر تھے۔

فلم دو ہزار بارہ کی ہٹ سیریز دی ایونجرز کا سیکوئیل ہے، فلم میں زبردست ایکشن اور اسپیشل ایفکٹس ڈالے گئے ہیں، فلم کی کہانی میں سپر ہیروز الٹرون نامی ولن کو شکست دینگے، جو دنیا میں تباہی مچانے کیلئے سر توڑ کوشیشیں کرتا ہے، پر اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتا۔

دی ایوینجر ناصرف ہالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں سے ایک ہے بلکہ اس کے قبضے میں ریلیز کے پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ دوسو سات اعشاریہ چار ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں