The news is by your side.

Advertisement

فلم تین بہادر باکس آفس پر سپرہٹ

کراچی: پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچرفلم تین بہادر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی فلمز نے فلمسازی کی دنیا میں کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا ہے، فلم تین بہادر باکس آفس پر سپرہٹ ہوئی، نمائش کا آج دوسراروز ہے مگر سینما گھروں میں ہاؤس فل کے بورڈز لگ گئے ہیں۔

اے آر وائی فلمز اور وادی اینیمیشن کی مشترکہ پیشکش فلم تین بہادر ریلیز کیا ہوئی، بچوں کو بے حد پسند آئی اور انہیں آئیڈیل سپر ہیروز کا دیوانہ بنا گئی۔

ملک بھرکےسینما گھروں میں غیر معمولی مقبولیت اور پذیرائی نے فلم کو باکس آفس پر سپر ہٹ بنا دیا۔

بچوں نےفلم کے کرداروں کو اپنا آئیدیل قرار دیا۔ تین بہادر نے ریلیز ہوتے ہی بچوں سمیت بڑوں کے دلوں میں بھی گھر کرلیا ہے۔  تین بہادر تو بچوں کیلئے ہے لیکن بڑے بھی  متاثر نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کی اس شاندار کوشش کو سبق آموز قرار دیا، بچوں نے فلم کو اے آر وائی نیوز کا زبردست تحفہ قرار دیا۔

تین بہادرنے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا ددیا، بچوں کی خوشیوں میں شریک گل احمد نے تین بہادر کے ٹی شرٹس، پنسل پاؤچز اور دیگر پراڈکٹس بھی متعارف کرا دیں۔

اےآر وائی فلمز نے فلمسازی کی دنیا کو نئی زندگی دی اور سینما گھروں کی رونق لاٹائی، اسکی ایک اور مثال فلم تین بہادر بنی سینما گھروں پر کھڑکی توڑ رش اور ہاؤس فل کے بورڈز لگ گئے ہیں۔

 

  تین بہادر نے ملک بھر کے بڑے پردوں پر جلوہ گر ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی، بچوں کے ساتھ بڑے بھی فلم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں