بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

فوجیوں کو لے جانے والی ٹرین نہرمیں جاگری، 12 جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

گجرانوالہ: پنوں عاقل سےکھاریاں جانے والی ٹرین گوجرانوالہ میں پل ٹوٹنے سے حادثے کاشکارہوگئی، تین بوگیاں اورانجن نہرمیں گرنے سے بارہ افرادجاں بحق اورسترسےزائد مسافرزخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تصدیق کی ہے کہ ٹرین کی بوگیاں جمکے چھتہ میں نہر میں گر گئی اورامدادی کاروائیاں کاری ہیں۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ حادثے میں لیفٹینٹ کرنل سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے آٹھ کی میتیں مل چکی ہیں۔

ٹرین میں130 کے قریب مسافرسوارتھے اورحادثے میں 82 سےزائد مسافرزخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا۔ ٹرین میں پاک فوج کے 200اہلکاربھی سوار تھے۔

ریلوے ترجمان رؤف طاہرکا کہناہے کہ سانحے کی تحقیق کیلئےکمیٹی تشکیل دی جائےگی جو دہشت گردی سمیت دیگرپہلوؤں سے حادثے کا جائزہ لے کررپورٹ پیش کرے گی۔

ان کا کہناتھا کہ حادثے میں بیرونی عوامل کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ چھ ماہ قبل ہی متاثرہ پل کاجائزہ لیا گیاتھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں